Published: July 3, 2025
19
45
127
"خناس" کے معنی آگے بڑہ کر پیچھے ہٹ جانے والے کے ہیں۔حدیث میں مذکور ہیکہ شیطان انسانی دل کیساتھ اپنی تھوتھنی(نوزل) لگا کر رکھتا ہے۔جب بندہ غافل ہو تو پمپنگ کرتا ہے اور جب متوجہ ہو تو پیچھے ہٹ جاتا ہے۔ رانا ثناء اللہ،خواجہ آصف اور اسحاق ڈار تینوں اسرائیل کے مسئلے پر نون لیگ کی طرف سے عوام کو چیک کرنے کی ڈیوٹی نبھا رہے ہیں۔اگر ردعمل شدید ہوا تو نون لیگ پیچھے ہٹ جائے گی اور اگر ردعمل ہلکا محسوس ہوا تو پھر پرویز مشرف کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے نامکمل ایجنڈے کو پورا کر گزرے گی۔ بتانا یہ ہے کہ اللہ کا اپنا ایک نظام ہے۔بعض ردعمل پیدا ہی بعد میں ہوتے ہیں جیسے لال مسجد والے معاملے میں پرویز مشرف اور قاف لیگ کیساتھ ہوا تھا۔ایسا تب ہوتا ہے جب کسی کو قاف لیگ کیطرح حرف غلط کیطرح مٹانا مقصود ہوتا ہے۔ نون لیگ آگ سے نہیں اپنے مستقبل سے کھیل رہی ہے۔
